Maktaba Wahhabi

224 - 379
کثیرولکنکم غثاء کغثاء السیل ولینزعن اللّٰہ من صدور عدوکم المہابۃ منکم ولیقذفن اللّٰہ فی قلوبکم الوہن، فقال قائل: یارسول اللّٰہ!ماالوہن؟ قال:حب الدنیا وکراہیۃ الموت۔)) [1] ’’قریب ہے کہ تم پر قومیں اس طرح ٹوٹ پڑیں گی جیسے بھوکا پیالے پر ٹوٹ پڑتا ہے، کسی نے پوچھا، کیا اس وقت ہماری تعداد کم ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت تمہاری تعداد زیادہ ہوگی، لیکن تم سمندر کے جھاگ کی طرح ہوگے، اور اللہ تعالیٰ دشمن کے دلوں سے تمہارا ڈر وخوف ختم کردے گا اور تمہارے دل میں وہن ڈال دے گا ، پھر کسی نے پوچھا، اے اللہ کے رسول! وہن کیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی محبت اور موت سے کراہیت۔‘‘ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمْرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسَّکَتُمْ بِھِمَا: کِتَابُ اللّٰہِ وَسُنَّہُ رَسُوْلِہٖ۔)) [2] ’’میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں جب تک تم انہیں مضبوطی سے پکڑے رہوگے کبھی گمراہ نہ ہوگے اور وہ ہیں اللہ کی کتا ب اور میری سنت۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِی وَسُنَّۃِ الْخُلَفَائِ الرَّاشِدِینَ الْمَہْدِیِّینَ بَعْدِیْ وَعَضُّوا عَلَیْہَا بِالنَّوَاجِذِ۔))[3]
Flag Counter