Maktaba Wahhabi

172 - 379
((التی تسرہ إذا نظر وتطیعہ إذا أمر ولاتخالفہ فی نفسہا ولمالہا بمایکرہ۔)) [1] ’’جب دیکھے تو وہ اس کو خوش کردے او رجب کسی چیز کا حکم دے تو فوراً بجالائے اور اس کے نفس اور مال میں جس چیز کو ناپسند کرتا ہے اس میں وہ اس کی مخالفت نہ کرے۔‘‘ ۴… ((تَزَوَّجُوا الْوَدُوْدَ الْوَلُوْدَ فَاِنِّیْ مُکَاثِرٌ بِکُمُ الْاَنْبِیَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) [2] ’’زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورتوں سے شادی کرو، کیونکہ میں قیامت کے دن تمہاری کثرت کی بنا پر دوسرے انبیاء پر فخر کروں گا۔‘‘ ایسی عورت جو خاوند سے دل کی گہرائیوں سے الفت ومحبت کرنے والی ہو، اس پہ دل وجان سے نثار وفدا ہو، شادی کے بعد تمام قسم کے گلے شکوے، ناز ونخرے، ارمان وخواہش، ادھر ادھر نظریں متوجہ کرنا ، دوسرے تفکرات وتدبرات کوبالائے طاق رکھ دے اور اپنے شوہر کو ہر حال میں قبول کرلے ، اب وہ کیسا بھی ہو ، گورا ہو، کالا ہو ، چھوٹے قد کا ہو ، لمبے قد کاہو، موٹا ہو، دبلاپتلاہو، اس کو پسند ہو یا ناپسند، لیکن ہو نیک وصالح ، بلند واعلیٰ سیرت وکردار کا مالک، بیوی اگر ایسے شوہر کے ساتھ پرلطف زندگی گزار تی ہے، اس کی خدمت بجا لاتی ہے، تو اسے اللہ تعالیٰ کی رضاحاصل ہوگی اور وہ جنت میں داخل ہوگی۔ عورتوں کی دوسری صفت جو بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ زیادہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو، دنیا وآخرت میں اس کے بھی بہت زیادہ فوائد ہیں ، اس کے بیٹے اور بیٹیاں اسلام کی تقویت وسربلندی، تبلیغ واشاعت کا باعث بنیں گے اور جہاد جیسی عظیم سعادت حاصل
Flag Counter