Maktaba Wahhabi

144 - 379
وَعَنْ جِسْمِہِ فِیمَ أَبْلَاہُ۔)) [1] ’’قیامت کے دن آدمی کے قدم اس وقت ہل نہیں سکتے جب تک کہ ان چیزوں کے بارے دریافت نہ کرلیا جائے: (۱) عمر کے بارے کہ اسے کس چیز میں گزارا (۲) علم کے بارے میں کہ کہاں تک اس کے مطابق عمل کیا (۳) مال کے بارے میں کہ کہاں سے کمایا اور کس چیز میں خرچ کیا اور (۴) جسم کے بارے کہ اسے کس چیز میں لگایا۔‘‘ پس تم اپنی طاقت وقوت کو ضائع نہ کرو، اپنی جوانی کو غلط کاموں میں نہ لگاؤ، اپنے علم کے مطابق عمل کرو ، اپنے مال کو اللہ کے راستے میں خرچ کرو ، اپنی طاقت اور جوانی کو اللہ کی اطاعت وفرماں برداری میں گزارو، نگاہیں سدا نیچی رکھو ، اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے ہر جگہ بچو ، تنہائی وخلوت ہو یا لوگوں کے سامنے ہر جگہ اللہ تجھے دیکھ رہا ہے۔ اے میرے بچے! وہ دن میرے لیے سخت برے ہیں جب تجھے برائیوں میں ملوث دیکھوں ، برے لوگوں کے ساتھ دیکھوں اور گناہوں پہ تجھے مصر پاؤں ، ضلالت وگمراہی کے راستے ترک کردو اور اللہ کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پہ گامزن ہوجاؤ ، وہ دن ایک باپ کی زندگی میں کیا ہی مبارک دن ہے جب وہ اپنے بچے کو ان حالات میں دیکھے کہ وہ نیک کام کررہا ہے، وقت کی قدر کررہا ہے، نماز کی پابندی کررہا ہے، اللہ کے ذکر میں مشغول ہے، قرآن کریم کی تلاوت کررہاہے، نیک ومتقی لوگوں سے دوستی کررہا ہے اور اس کے بھائی اس کی اقتدا کررہے ہیں ، اس وقت تو میری آنکھوں کے لیے ٹھنڈک ، دل کے لیے سرور و انبساط، دنیا کے لیے زینت اور آخرت کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا اور نیکو کاروں میں سے ہوگا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
Flag Counter