Maktaba Wahhabi

126 - 379
’’تین قسم کے آدمی ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہیں دیکھے گا : والدین کی نافرمانی کرنے والا اور مردوں سے مشابہت کرنے والی عورت اور دیوث (وہ آدمی جو اپنی گھریلو عورتوں جیسے بیوی، بہن ، بیٹی کو بدچلنی کی راہ پر چلتے ہوئے دیکھتاہے مگر اسے غیرت نہیں آتی) اورتین قسم کے لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے :والدین کا نافرمان اورکثرت سے شراب پینے والا اور عطیہ دیکر احسان جتلانے والا ۔‘‘ اسی طرح اللہ کی ناراضگی اور خوشی والدین کی ناراضگی اور خوشی میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((رِضَی الرَّبِّ فِیْ رِضَی والْوَالِدَیْنِ وَسَخْطُ اللّٰہِ فِیْ سَخْطِ الْوَالِدَیْنِ۔)) [1] ’’یعنی اللہ تعالیٰ کی خوش نودی والدین کی خوش نودی میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والدین کی ناراضگی میں ہے۔‘‘ دوسری حدیث میں والد کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْوَالِدُ أَوْسَطُ أَبْوَابَ الْجَنَّۃِ فَإِنْ شِئْتَ فَحَافِظْ عَلَی الْبَابِ أَوْ ضَیِّعْ۔)) [2] ’’والد جنت کے دروازوں کا عمدہ ترین دروازہ ہے۔ (یعنی بہشت میں جانے کا سبب باپ کی رضامندگی کی نگہداشت ہے تو )جو بہشت میں بہترین دروازے میں جانا چاہے اسے باپ کی رضا مندی کی نگہداشت کرنی چاہیے۔ آج بہت افسوس کا مقام ہے کہ جب بچے اپنے والدین کے محتاج ہوتے ہیں تو ان
Flag Counter