Maktaba Wahhabi

123 - 379
فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْکُرْلِیْ وَ لِوَالِدَیْکَ اِلَیَّ الْمَصِیْرُo وَ اِنْ جَاہَدٰکَ عَلٰٓی اَنْ تُشْرِکَ بِیْ مَا لَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْہُمَا وَ صَاحِبْہُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا وَّاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَo﴾ (لقمان۱۴-۱۵) ’’ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق نصیحت کی ہے، اس کی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھاکر اسے حمل میں رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کر، (تم سب کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے، اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو، تو تو ان کا کہنا نہ ماننا، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح برتاؤ کرنا اور اس کی راہ چلنا جو میری طرف جھکا ہوا ہے، تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کردوں گا۔‘‘ اسی طرح جو لوگ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہیں ، ان کی خدمت بجالاتے ہیں اور ان کی نجات وبھلائی کے لیے ہمیشہ بارگاہ الٰہی میں دعائیں کرتے ہیں ، ان کے لیے آرام وراحت کے سامان فراہم کرتے ہیں ، دل وجان سے ان کا احترام کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کا بہت بڑا اجروثواب دیتے ہیں ، اس کے سارے گناہوں سے در گزر کردیتے ہیں اور ایسے بندے سے بہت خوش ہوتے ہیں اور مرنے کے بعد اسے جنت میں داخل کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَوَصَّیْنَا الْاِِنسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِِحْسٰنًا حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ کُرْہًا وَّوَضَعَتْہُ کُرْہًا وَحَمْلُہٗ وَفِصٰلُہٗ ثَلٰـثُوْنَ شَہْرًا حَتّٰی اِِذَا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَبَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِی فِیْ ذُرِّیَّتِی اِِنِّی تُبْتُ
Flag Counter