Maktaba Wahhabi

115 - 379
لباس پہنائے گا جو شخص کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے گااللہ تعالیٰ اسے جنت کے میوے کھلائے گا اور جو شخص کسی پیاسے مسلمان کو پانی پلائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں عمدہ شراب پلائے گا۔‘‘ ۱۳…((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا لَمْ یَزَلْ فِیْ خُرْفَۃِ الْجَنَّۃِ حَتّٰی یَرْجِعَ۔)) [1] ’’مریض کی عیادت کرنے والا جب تک واپس نہ لوٹے جنت کے باغ میں رہتا ہے۔‘‘ ۱۴… ((انْصُرْ أَخَاکَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا قَالُوا یَا رَسُولَ اللّٰہِ! ہٰذَا نَنْصُرُہُ مَظْلُومًا فَکَیْفَ نَنْصُرُہُ ظَالِمًا؟ قَالَ: تَأْخُذُ فَوْقَ یَدَیْہِ۔)) [2] ’’اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ ظالم ہو یا مظلوم۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مظلوم کی مدد کرنا تو واضح ہے ظالم کی مدد کرنے سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو ظلم سے روکو۔‘‘ ۱۵… ((السَّاعِی عَلَی الْأَرْمَلَۃِ وَالْمِسْکِینِ کَالْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ وَأَحْسِبُہُ کَالْقَائِمِ لَا یَفْتُرُ وَکَالصَّائِمِ لَا یُفْطِرُ۔))[3] ’’بیوہ اور مسکین کی مدد کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے یا جیسا وہ تہجد گزار ، عابد جو نماز سے نہیں تھکتا اور وہ روزہ دار جو کبھی روزے سے ناغہ نہیں کرتا۔‘‘ تمام ایمان والوں سے محبت کرنے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت اولیت کا درجہ رکھتی
Flag Counter