Maktaba Wahhabi

114 - 379
مسلمان کی پردہ پوشی کرے گااللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا ۔‘‘ ۸… ((ارْحَمُوا أَہْلَ الْأَرْضِ یَرْحَمْکُمْ مَنْ فِی السَّمَائِ)) [1] ’’تم لوگ زمین والوں پر مہربانی کرو تم پر آسمان والا مہربانی کرے گا ۔‘‘ ۹… ((لَیْسَ الْمُؤْمِنُ بِالَّذِیْ یَشْبَعُ وَجَارُہُ جَائِعٌ اِلٰی جَنَبِہٖ))[2] ’’وہ شخص مومن نہیں جو خوب پیٹ بھرکر کھالے اور اس کے پہلومیں رہنے والا پڑوسی بھوکا رہے۔‘‘ ۱۰… ((سَبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُہٗ کُفْرٌ۔))[3] ’’مسلمان سے گالی گلوچ کرنا فسق ہے اور اس سے لڑائی کرنا کفر ہے۔‘‘ ۱۱… ((أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیمِ فِی الْجَنَّۃِ ہٰکَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَابَۃِ وَالْوُسْطٰی وَفَرَّجَ بَیْنَہُمَا)) [4] ’’میں اور یتیم کی پرورش کا ذمہ دار دونوں جنت میں اس طرح ساتھ رہیں گے جس طرح یہ دونوں ہیں یعنی شہادت والی اور درمیان کی انگلی اور ان دونوں کے درمیان تھورا سا فاصلہ رکھا۔‘‘ ۱۲…((أَیُّمَا مُسْلِمٍ کَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا عَلَی عُرْیٍ کَسَاہُ اللّٰہُ مِنْ خُضْرِ الْجَنَّۃِ وَأَیُّمَا مُسْلِمٍ أَطْعَمَ مُسْلِمًا عَلَی جُوعٍ أَطْعَمَہُ اللّٰہُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ وَأَیُّمَا مُسْلِمٍ سَقَی مُسْلِمًا عَلَی ظَمَإٍ سَقَاہُ اللّٰہُ مِنَ الرَّحِیقِ الْمَخْتُومِ۔)) [5] ’’جو شخص کسی ننگے مسلمان کو کپڑے پہنائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کا سبز ریشم کا
Flag Counter