آپ کو محب رسول اور عاشق رسول کہتے ہیں اور اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیتے ہوئے انہیں شرم بھی نہیں آتی۔ نعوذ باللّٰہ من ذلک۔
دین میں ہر وہ کام جس کا ثبوت قرآن وحدیث میں موجود نہ ہو، اسے کار ثواب سمجھ کر انجام دیا جائے وہ بدعت ہے، قرآن وحدیث کے اندر بدعت کی بہت مذمت آئی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((فَاِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَ خَیْرَ الْہَدْیِ ، ہَدْیُ مُحَمَّدٍ صلي اللّٰه عليه وسلم وَشَرَّ الْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا (وَکُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ) وَکُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ (وَکُلَّ ضَلَالَۃٍ فِی النَّارِ)… )) [1]
’’سب باتوں سے بہتر اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور سب طریقوں سے بہتر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب کاموں سے براکام دین میں نیا کام نکالنا ہے اور بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔‘‘
نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
((مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ہٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ۔))[2]
’’جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نیا کام نکالا جس کا تعلق دین سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے ۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو مکمل کردیاہے، اب نہ کسی نبی کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کتاب کی ، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاo﴾ (المائدۃ: ۳)
’’آج میں نے تمہارے لیے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنا انعام بھر پور کردیا اور
|