Maktaba Wahhabi

174 - 453
دوسری حدیث : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں میں سے بڑی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا سے ابو العاص بن ربیع نے نکاح کیا، جبکہ رقیہ رضی اللہ عنہا سے ابو لہب کے بیٹے عتبہ نے شادی کی اور ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے ابولہب کے بیٹے عتیبہ نے شادی کی ۔ یہ تمام شادیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے ہوئیں۔ نبوت ملنے کے بعد ابولہب نے اپنے دونوں بیٹوں کو کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں بیٹیوں رقیہ اور ام کلثوم رضی اللہ عنھما کو طلاق دے دیں۔ واضح رہے کہ ابھی دونوں بیٹے اپنی بیویوں سے ہم بستر نہیں ہوئے تھےکہ طلاق ہوگئی۔ رقیہ رضی اللہ عنہا سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے نکاح کیا اور اپنی بیوی کے ساتھ حبشہ ہجرت کرگئے۔ تاریخ اور سیرت کی کتب سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اس وقت آپ کی عمر 25 سال تھی اور جب آپ پر پہلی وحی کا نزول ہوا تو آپ کی عمر 40 سال تھی۔ اس لیے یہ بات بالکل واضح ہے کہ نبوت کے وقت زینب، رقیہ اور ام کلثوم رضی اللہ عنہن کی عمریں 14 سال سے کم تھیں۔ امام حاکم، ابن عبدالبر، محب طبری، حسین دیار البکری کے مطابق زینب رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو 30 سال کی عمر میں پیدا ہوئیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ نبوت کے وقت زینب رضی اللہ عنہا کی عمر 10 سال کی تھی۔ جبکہ رقیہ رضی اللہ عنہا 7 سال کی ، ام کلثوم رضی اللہ عنہا 6سال کی اور فاطمہ رضی اللہ عنہا 5 سال کی تھیں۔ بعثت سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تین بیٹیوں کی شادی ہو چکی تھی اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹیوں کی شادیاں چھوٹی عمر میں ہی کرا دی تھیں۔ تیسری حدیث: فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ اسے اس کے خاوند ابو عمرو بن حفص نے طلاق بائن دی۔ وہ خود موجود نہ تھے بلکہ اپنے وکیل کو بھیجا اور کچھ جَو بھی بھیجے۔ فاطمہ بنت قیس اس بات پرغصہ ہوئیں جب وکیل نے اللہ کی قسم کھا کر کہا کہ ہمارے ذمہ تمہارے لیے کچھ نہیں۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں آئیں اور پوری بات کا خلاصہ بیان کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ اس کے ذمہ تمہارے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کو ایام عدت ،ام شریک کے گھر گذارنے کا حکم دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: وہ ایسی خاتون ہے جہاں پر اصحاب
Flag Counter