Maktaba Wahhabi

230 - 406
فرقہ راوندیہ حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی خلافت کا قائل ہے ۔ وہ ایسی ثابت نص کا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے حق میں دعویٰ کرتے ہیں جیسے شیعہ اثنی عشریہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں نصوص کے دعوے دار ہیں ۔ حقیقت ِدعوي :.... ’’ من کنت مولاہ فعلي مولاہ ۔‘‘’’ جس کا میں مولا ہوں علی بھی اس کا مولا ہے ۔‘‘ ردّ: ....اہل علم کا اس حدیث کے صحیح یا ضعیف ہونے کے بارے میں اختلاف ہے۔ بعض اہل علم نے اسے ضعیف کہا ہے اور بعض نے حسن۔ یہ دعوی کرنا کہ یہ حدیث حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں نص جلی ہے.... الخ۔ ردّ: ....ہم کہتے ہیں خود یہ روایت ایسی کسی بھی نص کے وجود کے خلاف بہت بڑی دلیل ہے اس لیے کہ یہ نص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجۃ الوداع سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر سامنے آئی اور یہ بات معلوم شدہ ہے کہ حجۃ الوداع سے واپس تمام لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ نہیں پلٹے تھے۔ بلکہ آپ کے ساتھ صرف اہل مدینہ ہی تھے ۔اور جو کچھ شیعہ کا دعویٰ ہے؛ اگر واقعی ایسے ہی ہوتا تو آپ حجۃ الوداع کے موقع پر اس کا اعلان کرتے، کیونکہ اس وقت تمام مسلمان جمع تھے (یوں سبھی لوگوں کو اطلاع ہو جاتی) مگر حج کے موقع پر تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امامت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کسی بات کا ذکر تک نہیں کیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی امامت کے بارے میں نہ ہی وحی اتری اور نہ ہی کوئی نصوص پائی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دین میں ایسی کوئی چیز نہیں اور نہ ہی اس کی تبلیغ کا حکم دیا گیا لہٰذا یہ روایت آپ کی خلافت کی دلیل نہیں ہو سکتی۔ چہ جائیکہ اسے واضح اور جلی کہا جائے۔ ۳۔ جہاں تک مولاہ کلمہ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد خلافت ہر گز نہیں اور مولیٰ کے متعدد معانی ہونے کے باوجود یہ لفظ اس معنی پر دلالت بھی نہیں کرتا۔ مختار الصحاح میں رازی نے کہا ہے: المولی سے مراد، آزاد کردہ، آزاد کرنے والا، ناصر و مددگار اور حلیف اور چچازادہوتے ہیں ۔ موالات کی ضد معادات آئی ہے اور ولایت (واؤ کے نیچے زیر کے ساتھ) سلطان اور حاکم کا معنی دیتی ہے۔ ولایت واؤ کے نیچے زیر اور اوپر زبر کے ساتھ پڑھا اور لکھا جاتا ہے۔[1] فیروز آبادی نے کہا ہے: اَلْوَلِیُّ قربت اور نزدیکی کے معنی میں آتا ہے، اسی سے ’’الولی‘‘ آتا ہے جو کہ دوست اور مددگار کا معنی دیتا ہے: ولی الشیء و علیہ ولایۃ و ولایۃ کسرہ کے ساتھ یہ مصدر ہے
Flag Counter