Maktaba Wahhabi

174 - 406
تو انہوں نے فرمایا کیا :’’تمہیں وہ تین باتیں یاد نہیں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھیں ۔ پس میں تو ہرگز انھیں گالی نہیں دوں گا۔ اگر ان تین میں سے ایک بات بھی میرے لیے ہو تو وہ سرخ اونٹوں سے بڑھ کر بہتر ہے۔‘‘[1] ٭امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں :’’اس میں تصریح نہیں ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو گالی دیں ۔ بلکہ آپ نے اس سبب کے بارے میں پوچھا تھا جو آپ کے گالی دینے میں مانع تھا۔ گویا کہ آپ یہ پوچھ رہے تھے کہ کیا آپ تقوی اور ورع کی وجہ سے گالی نہیں دے رہے تھے یا خوف کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے۔ اگر تمہارا ایسا کرنا تقوی اور ورع اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اجلال کی وجہ سے تھا تو تم راہ راست پر تھے اور اگر کوئی دوسرا سبب تھا، تو اس کا جواب بھی کوئی دوسرا ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ شاید یہ ہو سکتی ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں تھے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ پر سب و شتم کرتے تھے، مگر آپ ان کے ساتھ سب و شتم نہیں کرتے تھے۔ مگر انھیں منع بھی نہیں کر سکتے تھے۔ یا پھر آپ نے انھیں بھی منع کیا ہو گا، اس وجہ سے یہ سوال پوچھا گیا۔[2] ٭امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے یہ پوچھنا کہ آپ کس وجہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو برابھلا نہیں کہتے تھے؟ اس میں انھیں گالی دینے کی صراحت نہیں ہے۔ بلکہ اس میں اس امتناع کے سبب کے بارے میں سوال ہے تاکہ ان کے شبہات دور ہوں جو حضرت کی شان میں گستاخی کرتے ہیں ۔ (اور آپ کے اردگر موجود ہیں ) جیسا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے جواب سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ جب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ جواب سنا تو خاموش ہو گئے اور سر تسلیم خم کر لیا اور حق دار کے حق کی معرفت کرا دی۔[3] حضرت امیر اس سے بری ہیں کہ ان سے ایسا فعل صادر ہو۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی بہت تعظیم بجا لاتے، آپ کی سبقت اسلام اور فضائل کے معترف تھے۔ جیسا کہ آپ سے مختلف اقوال میں ثابت ہے۔ علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ابو مسلم خولانی اور ان کے ساتھ ایک جماعت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے کہنے لگے: کیا آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے تنازع کر رہے ہیں یا آپ بھی ان جیسے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم! میں جانتا ہوں کہ وہ مجھ سے بہت زیادہ بہتر ہیں اور مجھ سے زیادہ
Flag Counter