Maktaba Wahhabi

16 - 406
دلالت کرتی ہیں ، بد نصیب و بدباطن ہیں وہ لوگ جو ان کے بارے میں غلط اور گمراہ کن خیالات کے حامل ہیں ۔ اس اُمت کے علماء نے ایسے گمراہ لوگوں کے پھیلائے ہوئے شبہات کا دامن دلائل و براہین کے ساتھ تار تار کر دیا ہے اور ان مہاجرین و انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دفاع کا حق ادا کر دیا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی زیر نظر کتاب ’’دفاع صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم ‘‘ ہے، جس میں بڑے حکیمانہ اور ناصحانہ اسلوب کے ساتھ باطل پرستوں کے شبہات اور شکوک کا ازالہ کیا گیا ہے۔ یہ وقت کی آواز ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جانیں نچھاور کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عزت و ناموس کا دفاع کیا جائے اور اُمت مسلمہ میں تفریق و تشت ، تفسیق و تکفیر اور تبدیع و تجہیل کا باب کھولنے والوں کا سد باب کیا جائے تاکہ اُمت مسلمہ اسی منہاج قویم اور جادۂ مستقیم پر گامزن ہو جائے جس پر اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ کتاب مرتب کرنے والوں کے ساتھ ہر بات میں نہ کلی اتفاق ہو سکتا ہے اور نہ ہی اختلاف۔ یہ کتاب مجموعی اعتبار سے بڑی مفید اور اپنے مقصد کو جامع ہے اور طالبانِ حق و صداقت اور جوئیان علم و عرفان کے لیے مشعل راہ ہے اور گم کردہ راہِ صواب کے لیے مینارۂ نور اور حب اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بھر پور ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان پاک باز ہستیوں کے ساتھ قیامت والے دن لواء الحمد کے سائے تلے جمع کرے۔ آمین یا رب العالمین! اَللّٰہُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ وَاَلْحِقْنَا بِالنَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّہَدَائِ وَالصَّالِحِیْنَ وَاحْفَظْنَا مِنْ شَرِ اَعْدَائِ الدِّیْنِ وَکَیْدِ الْکَائِدِیْنَ وَمَکْرَ الْمَاکِرِیْنَ، وَاحْفَظْنَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ وَاحْشُرْنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔ خویدم العلم وأہلہ ابو الحسن مبشر احمد رباني عفا اللّٰہ مدیر مرکز الشیخ حماد حمید الزایدی العتیبی 882 پی بلاک، سبزہ زار ، لاھور ۴ شعبان المعظم ۱۴۳۸ھ بوقت ۴۰:۸ قبل صلاۃ العشاء مع رفقۃ الأخ الحبیب عبداللّٰہ اختر حفظہ اللّٰہ تعالٰی وصانہ من کل تلہف وتأسف۔ ٭٭٭
Flag Counter