Maktaba Wahhabi

185 - 379
’’جب شوہر اپنی بیوی کو بستر پہ بلائے اور وہ نہ آئے اور شوہر غصہ کی حالت میں رات گزارے تو صبح تک فرشتے اس پہ لعنت بھیجتے ہیں ۔‘‘ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہٖ مَا مِنْ رَجُلٍ یَدْعُو امْرَأَتَہٗ اِلٰی فِرَاشِہَا فَتَابٰی عَلَیْہِ إِلَّا کَانَ الَّذِی فِی السَّمَآئِ سَاخِطًا عَلَیْہَا حَتّٰی یَرْضٰی عَنْہَا۔)) [1] ’’وہ ذات پاک جس کے ہاتھ میں میر ی جان ہے کوئی خاوند اپنی بیوی کو بستر پہ بلاتا ہے اور وہ اس کے پاس آنے سے انکار کرتی ہے تو آسمان میں جو ہے (اللہ) اس پر اس وقت تک ناراض رہتا ہے یہاں تک کہ اس کا شوہراس سے راضی ہوجائے۔‘‘ دوسری حدیث میں ہے: ((إِذَا الرَّجُلُ دَعَا زَوْجَتَہٗ لَحَاَتِہِ فَلْتَأْتِہِ وَإِنْ کَانَتْ عَلَی التَّنُّوْرِ۔)) [2] ’’جب خاوند اپنی بیوی کو ضرورت کے لیے بلائے تو فورا حاضر ہوجائے اگر چہ ضروری کام روٹی وغیرہ پکانے میں مشغول ہو۔‘‘ عورت پہ شوہر کے اتنے حقوق ہیں کہ جب تک عورت اس سے دستبردار نہ ہو، اس کی اطاعت وفرماں برداری نہ کرے، اس کے نیک اعمال بھی قابل قبول نہیں ہوتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِثْنَانِ لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُہُمَا رُؤسَہُمَا: عَبْدُ آبِقٌ مِنْ مَوَالِیْہِ حَتّٰی یَرْیجِعَ وَ إِمْرَأَۃٌ عَصَتْ زَوْجُہَا حَتّٰی تَرْجِعَ۔)) [3]
Flag Counter