Maktaba Wahhabi

166 - 379
وناطہ کی بنیاد پر رشتہ داروں سے ملا رہتاہے، اللہ بھی اس سے ملا رہتاہے اور جو ان سے قطع تعلق کرلیتا ہے اللہ تعالیٰ بھی ان سے قطع تعلق کر لیتا ہے، انسان اس دنیا میں اپنی وسعت و بساط کی حد تک نیک اعمال کرتا ہے تاکہ ان سے اللہ تعالیٰ خوش ہوجائے ، اسے اللہ کی رضامندی کا پروانہ مل جائے ، لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ ہم بندوں کے ساتھ رشتہ توڑ کر اللہ کے ساتھ رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں ، حالانکہ حکم الٰہی اس کے بالکل برعکس ہے، ہم اس دنیا میں اور مرنے کے بعد آخرت میں اسی وقت سرخرو ہوسکتے ہیں جب ہم اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقے پہ چلیں ، رشتہ داروں کے حقوق ادا کریں ، میل جول ، الفت ومحبت اوراخوت وبھائی چارے کا رویہ اختیار کریں ، اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عنایت فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
Flag Counter