Maktaba Wahhabi

146 - 379
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ تَرَکَ الصَّلَاۃَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئْتَ مِنْہُ ذِمَّۃَ اللّٰہِ۔)) [1] ’’جو جان بوجھ کر نماز چھوڑدیتا ہے، اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری اس سے ختم ہوجاتی ہے۔‘‘ تم نماز نہیں پڑھ رہے ہو ، اگر تمہیں معلوم ہوجائے کہ اس پر تجھے کیا سزا ملے گی تو تم کبھی نماز سے غافل نہ ہوگے ، جو لوگ صرف نماز کو ٹال مٹول کر کے پڑھتے ہیں ان کے لیے عذاب شدید کی دھمکی ہے تو جو سرے سے پڑھتا ہی نہیں ہے تو اس کا کیا حال ہوگا، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِہِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلوٰۃَ وَ اتَّبَعُوا الشَّہَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاo﴾ (مریم:۵۹) ’’پھر ان کے بعد ان کی اولاد میں ایسے لوگ آئے جنہوں نے نماز کو ضائع کردیا اور خواہشات کی پیروی کی، تو وہ قیامت کے دن (جہنم کی وادی) غی میں جگہ پائیں گے۔‘‘ ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ضائع کرنے کا معنی یہ نہیں کہ وہ کلی طور پہ نماز چھوڑ دیتے ہیں ، بلکہ معنی یہ ہے کہ وہ نماز کو اس کے اوقات سے تاخیر کرکے پڑھتے ہیں ۔ نماز مسلمان کی زندگی کی معراج ، سینے کے لیے راحت ، دل کے لیے نور ، نفس کے لیے سکون وطمانیت ، جسم کے لیے صحت وتندرستی ، رزق کی کنجی ، آفت ومصیبت، ہلاکت وبربادی سے بچانے والی، فحش ومنکرات ، برائیوں اور بے حیائیوں سے روکنے والی ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَآئِ وَالْمُنْکَرِ﴾ (العنکبوت: ۴۵)
Flag Counter