روپے بے دریغ خرچ کرتا ہے تاکہ سعادت دارین حاصل ہو لیکن انسان ان سب چیزوں کے کرنے میں کوشش کرتا ہے لیکن اس کے گھر میں والدین موجود ہیں جو جنت کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں توکیوں نہ ہم تمام نیک کاموں کی انجام دیہی کے ساتھ ساتھ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے ساتھ محبت کرکے جنت میں دخول کا ٹکٹ حاصل کرلیں ۔
والدین کی زندگی میں ان کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے ساتھ محبت کرنا ہی ہے لیکن ان کے احسانات اس قدر ہیں کہ ان کے مرنے کے بعد بھی انہیں فراموش نہ کریں بلکہ ہر وقت ان کی بخشش ومغفرت اور رفع درجات کے لیے دعائیں کریں ، ان کے لیے صدقہ وخیرات کریں ، ان کے حقوق بچوں کے اوپر اتنے زیادہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے اندر ان کے لیے دعائیں کرنے کا حکم دیا ہے اس لیے ہم ان کے لیے درج ذیل قرآنی دعائیں کریں :
۱… ﴿رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاo﴾ (الإسراء: ۲۴)
’’اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔‘‘
۲… ﴿رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُo﴾ (إبراہیم :۴۱)
’’اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے۔‘‘
۳… ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِِلَّا تَبَارًاo﴾(نوح: ۲۸)
’’اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اورجو ایمان کی حالت میں میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا۔‘‘
|