Maktaba Wahhabi

107 - 379
’’اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر درود بھیجتے ہیں ، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود بھیجو اور اچھی طرح سے سلام بھیجتے رہا کرو۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرًا۔))[1] ’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔‘‘ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((اِنَّ اَوْلَی النَّاسِ بِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُہُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً۔))[2] ’’قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ میرے قریب وہ شخص ہوگا جو مجھ پر زیادہ سے زیادہ درود پڑھنے والا ہوگا۔‘‘ اسی طرح جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی بہت فضیلت آئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَکْثِرُوْا عَلَیَّ مِنَ الصَّلٰوتِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَاِنَّ صَلَاتَکُمْ مَعْرُوْضَۃٌ عَلَیَّ۔))[3] ’’تم جمعہ کے دن کثرت سے مجھ پر درود بھیجو کیونکہ تمہارا درود وسلام میرے سامنے پیش کیا جاتاہے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر برابر درود بھیجنا چاہیے، اس کے لیے وقت اور جگہ کو خاص کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ایک ساتھ مل کر درود پڑھنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ بریلویوں کے اندر ایک ساتھ درود وسلام پڑھنے کا غلط طریقہ رائج ہے، جس کی کتاب وسنت
Flag Counter