Maktaba Wahhabi

150 - 220
…الآیۃ[1]} [2] اس حدیث شریف میں یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابوطالب کو دعوتِ اسلام دی۔ اور ان کے قبول نہ کرنے کی بنا پر بار بار یہی دعوت دہراتے رہے، جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث میں ہے: ’’فَلَمْ یَزَلْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُعْرِضُہَا عَلَیْہِ‘‘ علامہ قرطبی اس کی شرح میں لکھتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بار بار (اللہ تعالیٰ کی توحید کی) گواہی دینے کی دعوت دیتے رہے۔[3] ایک اور روایت میں ہے: ’’فَقَالَ لَہُ مِرَارًا۔‘‘[4] ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے یہ بات متعدد دفعہ دہرائی۔‘‘ حدیث سے معلوم ہونے والی دو باتیں: ۱: دعوت دین مخاطَب شخص کی وفات تک جاری رہتی ہے۔ ۲: ہدایت دینا، مخلوق میں سے کسی کے بھی ہاتھ میں نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باوجود شدید تڑپ اور محنت کے اپنے چچا کو ہدایت نہ دے سکے۔ اللہ کریم نے فرمایا: {اِنَّکَ لَا تَہْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَہْدِیْ مَنْ یَّشَآئُ}[5]
Flag Counter