Maktaba Wahhabi

325 - 326
اور یہ توبہ ملحدوں،کافروں،مشرکوں،بدعتیوں اور ان کے علاوہ ان تمام لوگوں کو شامل ہے جو اپنے گناہوں اور معاصی سے توبہ کرلیں،بشرطیکہ توبہ کے شرائط مکمل ہوں۔وللّٰہ الحمد دسواں مطلب....بدعات کے آثار و نقصانات: بدعات کے انتہائی خطرناک آثار،بھیانک نتائج اور تباہ کن نقصانات ہیں،چند حسب ذیل ہیں : (۱) بدعات کفر کی ڈاک ہیں،حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتَّی تَأْخُذَ أُمَّتِيْ بِأَخْذِ الْقُرُوْنِ قَبْلَہَا شِبْرًا بِشِبْرٍ،وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ‘‘ فَقِیْلَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ،کَفَارِسَ وَالرُّوْمِ؟ فَقَالَ: ’’وَمَنِ النَّاسُ إِلَّا أُولٰئِکَ۔))[1] ’’قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ میری امت اپنے سے پہلے لوگوں کی راہوں پر نہ چلے،بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ،دریافت کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا اہل فارس و روم (یہود و نصاریٰ) کی طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ان کے علاوہ اور کن لوگوں کی طرح؟‘‘ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ،شِبْرًا بِشِبْرٍ،وَذِرَاعًا بِذَرَاعٍ،حَتَّی لَوْ دَخَلُوْا جُحْرَ ضَبٍّ تَبِعْتُمُوْہُمْ‘‘ قُلْنَا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ،الْیَہُوْدَ وَالنَّصَارٰی؟ قَالَ: ’’فَمَنْ۔))[2]
Flag Counter