Maktaba Wahhabi

218 - 326
عرضِ مترجم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مُحَمَّدٍ اَلْمَبْعُوثُ رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ۔ أَمَّا بَعْدُ! سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم وحی الٰہی کا دوسرا جز ہے،جو قرآن کریم کی تفسیر اور اس کی شرح و بیان ہے،اسلام میں سنت کی حیثیت سکہ کے دوسرے رخ کی ہے جس کے بغیرہ چارۂ کار نہیں،سنت نبوی کا منکر بعینہ اسی طرح کافر اور خارج از اسلام ہے جس طرح قرآن کا منکر۔سنت نبوی انصاف کا وہ آئینہ ہے جس میں دنیا کا ہر شخص اپنے عیوب کو دیکھ کر اس کی اصلاح کرسکتا ہے،سنت نبوی کی اسی اہمیت کے پیش نظر اللہ تبارک و تعالیٰ نے بے شمار مقامات پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع کا حکم دیا ہے،اور اس پر بیش بہا انعامات کا وعدہ فرمایا ہے۔ سنت کے بالمقابل ’’بدعت‘‘ ہے،جسے قرآن کریم اور احادیث نبویہ میں سراپا ضلالت و گمراہی سے تعبیر کیا گیا ہے اور اس کی ایجاد کرنے اور اس پر عمل کرنے سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔بدعت دراصل جادۂ حق سے انحراف کا چوراہا اور ضلالت و گمراہی کا سرچشمہ ہے،بدعات کی ایجاد اور ان پر عمل کرنے سے سنتوں کی بیخ کنی ہوتی ہے،ان تمام باتوں کی دلیل کتاب و سنت میں بکثرت موجود ہیں۔ موجودہ دور میں چونکہ بدعت نے سنت کا چولا پہنا ہوا ہے اور اسلام کی جانب منسوب بے شمار افراد اور جماعتوں کے نزدیک اس کا حقیقی مفہوم اجنبی اور غیر مانوس بن چکا ہے،جس کے نتیجہ میں ایسے لوگ بدعات کی بدبو اور سنڑاد میں جینے اور سانس لینے کے باوجود اپنے آپ کو سنت کا اصلی وارث اور ٹھیکے دار سمجھنے اور دوسروں کو باور کرانے بلکہ اسے ہی عین اسلام قرار
Flag Counter