Maktaba Wahhabi

روشني اور اندھیرا

مؤلف: ابو ساریہ عبد الجلیل

ناشر: نا معلوم

سال شائع: 2009ء

مترجم: شیخ عنایت اللہ سنابلی

تیسری قسم ....توحید اُلوہیت (توحید عبادت): توحید اُلوہیت کو توحید عبادت بھی کہا جاتا ہے،توحید عبادت علم،عمل اور اعتراف کے ساتھ اس بات کے پختہ عقیدہ کا نام ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی تمام مخلوقات پر اُلوہیت اور عبادت کا حق دار ہے،اور تمام عبادتوں کا تنہا مستحق اللہ تعالیٰ کو سمجھنا،نیز اللہ تعالیٰ کے لیے پورے دین کو خالص کردینا،توحید اُلوہیت توحید ربوبیت اور توحید اسماء و صفات دونوں کو شامل و مستلزم ہے،کیونکہ اُلوہیت ہی وہ صفت ہے جو تمام اوصاف کمال اور اوصافِ ربوبیت و عظمت کو عام ہے،اسی طرح اللہ تعالیٰ ہی معبودِ حقیقی اور لائق پرستش ہے،اس لیے کہ وہی جلال و عظمت کی خوبیوں کا مالک ہے،اور اس لیے بھی کہ اسی نے اپنی مخلوقات پر ہر طرح کے انعامات و نوازشات نچھاور کیے ہیں۔ چنانچہ اوصاف کمال میں اللہ تعالیٰ کی یکتائی اور صفت ربوبیت میں اس کی انفرادیت سے لازم آتا ہے کہ اس کے سوائی کوئی عبادت کا مستحق نہ ہو۔ توحید اُلوہیت ہی شروع سے آخر تک تمام رسولوں کی دعوت کا مقصود اصیل تھا،اور توحید کی اس قسم کا بیان سورۂ کافرون اور درج ذیل فرمانِ باری تعالیٰ میں ہواہے: ﴿قُلْ يَاأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ﴾ [آل عمران:۶۴] ’’ آپ کہہ دیجیے کہ اے اہل کتاب! (یہود و نصاریٰ) اس انصاف والی بات کی طرف آؤ جو ہم میں تم میں برابر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں،اور نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک کریں،اور نہ اللہ کو چھوڑ کر ہم میں کا بعض بعض کو رب بنائے،اور اگر وہ منہ پھیرلیں توتم کہہ دو کہ گواہ رہو ہم مسلمان ہیں۔‘‘ اسی طرح سورۂ سجدہ کے شروع وآخر میں،اور سورۂ غافر کے شروع،درمیان اور آخر میں،اور سورۂ اعراف کے شروع اور آخرمیں،اور قرآنِ کریم کی اکثر سورتوں میں توحید
x
صفحہعنوان
11حرفے چند
13توحید کا نور
15تقدیم
18مقدمہ
21پہلی بحث نورِ توحید
21پہلا مطلب....توحید کا مفہوم:
21دوسرا مطلب....توحید کے اثبات میں روشن دلائل:
27تیسرا مطلب....توحید کی قسمیں :
28پہلی قسم ....توحید ربوبیت:
28دوسری قسم ....توحید اسماء و صفات:
29تیسری قسم ....توحید اُلوہیت (توحید عبادت):
30چوتھا مطلب....توحید کے فوائد اور ثمرات:
36دوسری بحث شرک کی تاریکیاں
36پہلا مطلب....شرک کا مفہوم:
37دوسرا مطلب:....ابطال شرک کے روشن دلائل:
51۱۔الوہیت میں منفرد:
54تیسرا مطلب:.... شفاعت: اوّلاً:....شفاعت کا لغوی مفہوم:
59چوتھا مطلب....بھرپور نعمتوں سے نوازنے والا ہی عبادت کا مستحق ہے:
63پانچواں مطلب....شرک کے اسباب و وسائل:
65۲۔تعریف میں مبالغہ،حد سے تجاوز اور دین میں غلو کی ممانعت:
66۳۔قبروں پر مساجد کی تعمیر اور ان میں تصویر کشی کی ممانعت:
67۴۔قبروں کو سجدہ گاہ بنانا:
68۵۔قبروں پر چراغاں کرنا اور عورتوں کا ان کی زیارت کرنا:
68۶۔قبروں پر بیٹھنا اور ان کی جانب رُخ کرکے نماز ادا کرنا منع ہے:
69۷۔قبروں کو میلہ گاہ بنانا اور گھروں میں (نفل) نماز نہ پڑھنا:
70۸۔تصویریں اور قبروں پر قبوں کی تعمیر کی ممانعت:
70۹۔تین مسجدوں کے علاوہ کسی جگہ کے لیے کجاوہ کسنا (سفر کرنا) منع ہے:
71۱۰۔قبروں کی بدعی زیارت شرک کے اسباب میں سے ہے:
73چھٹا مطلب:....شرک کے انواع و اقسام:
73۱۔دعا کا شرک:
74۲۔نیت،ارادہ اور قصد کا شرک
74۳۔اطاعت کا شرک:
74۴۔محبت کا شرک:
80ثانیاً: شرک اکبر اور شرکِ اصغر کے درمیان فرق:
80ساتواں مطلب:....شرک کے آثار و نقصانات:
89عرض مترجم
92مقدمہ
95پہلا مبحث ایمان کا نور
95پہلا مطلب:....ایمان کا مفہوم:
97دوسرا مطلب:....حصولِ ایمان اور اس میں زیادتی کے اسباب و ذرائع:
102تیسرا مطلب:....ایمان کے فوائد و ثمرات:
122چوتھا مطلب:....ایمان کی شاخیں :
128پانچواں مطلب: مومنوں کے اوصاف:
134دوسرا مبحث نفاق کی تاریکیاں
134پہلا مطلب:....نفاق کا مفہوم: اوّل: ....نفاق کا لغوی و شرعی مفہوم:
135نفاق کا شرعی مفہوم:
136دوم:....زندیق کا مفہوم:
137دوسرا مطلب:....نفاق کی اقسام:
139دوم: ....نفاقِ اصغر (چھوٹا نفاق):
141سوم:....نفاقِ اکبر اور نفاقِ اصغر کے درمیان فرق:
142تیسرا مطلب:....منافقین کے اوصاف:
157چوتھا مطلب:....نفاق کے اثرات و نقصانات:
165عرض مترجم
168مقدمہ
171پہلا مبحث اخلاص کا نور
171پہلا مطلب:....اخلاص کا مفہوم:
172دوسرا مطلب:....اخلاص کی اہمیت:
182چوتھا مطلب:....اخلاص کے فوائد و ثمرات:
184دوسرا مبحث اخروی عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیاں
184پہلا مطلب:....اخروی عمل سے دنیا طلبی کی خطرناکیاں :
188دوسرا مطلب:....دنیا کی خاطر عمل کی اقسام:
189تیسرا مطلب:....ریاکاری کی خطرناکی اور اس کے نقصانات:
195چوتھا مطلب:....ریاکاری کی اقسام اور اس کی باریکیاں :
198پانچواں مطلب:....ریا کی اقسام اور عمل پر اس کا اثر:
200چھٹا مطلب:....ریاکاری کے اسباب و محرکات:
202ساتواں مطلب:....اخلاص کے حصول کے طریقے اور ریاکاری کا علاج:
215مقدمہ
218عرضِ مترجم
221پہلی بحث سنت کی روشنی
221پہلا مطلب....سنت کا مفہوم:
221عقیدہ کا لغوی مفہوم:
221عقیدہ کا اصطلاحی مفہوم:
222اہل سنت کا مفہوم:
223جماعت کا مفہوم:
224دوسرا مطلب....اہل سنت والجماعت:
224اہل سنت کی وجہ تسمیہ:
230تیسرا مطلب....سنت مطلق نعمت ہے:
232چوتھا مطلب....سنت کا مقام:
233پانچواں مطلب....صاحب سنت کا مقام اور بدعتی کا انجام:
236دوسری بحث بدعت کے اندھیرے
236پہلا مطلب....بدعت کا مفہوم:
240دوسرا مطلب....قبولیت عمل کی شرطیں :
243تیسرا مطلب:....دین میں بدعت کی مذمت:
243اولاً:....بدعت کی مذمت قرآن کریم کی روشنی میں :
246ثانیاً:....بدعت کی مذمت سنت نبوی کی روشنی میں :
252ثالثاً: ....بدعات کے سلسلہ میں صحابہ رضی اللہ عنہم کے چند اقوال:
252رابعاً: ....بدعت کے سلسلہ میں تابعین و تبع تابعین رحمہ اللہ کے چند اقوال:
254خامساً:....بدعات درج ذیل وجوہات کی بنا پر مذموم ہیں :
254چوتھا مطلب:....بدعات کے اسباب:
269پانچواں مطلب....بدعت کی قسمیں :
270پہلی قسم: بدعت حقیقی و بدعت اضافی
271دوسری قسم: بدعت فعلی وبدعت تَر کی
275تیسری قسم: بدعت قولی اعتقادی اور بدعت عملی
276چھٹا مطلب....دین میں بدعت کا حکم:
280ساتواں مطلب....قبروں کے پاس انجام دی جانے والی بدعات:
283آٹھواں مطلب....عصر حاضر کی بدعات:
284(۱) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کا جشن منانا:
292(۲) ماہ رجب کے پہلے جمعہ کی شب میں جشن منانا:
298(۳) اسراء و معراج کی شب میں جشن منانا:
301(۴) شعبان کی پندرہویں شب میں جشن منانا:
306(۵) تبرک (حصول برکت):
312(۳) زم زم نوشی سے تبرک کا حصول:
313(۴) آب باراں سے برکت کا حصول:
314ناجائز تبرکات:
318ممنوع تبرکات کے اسباب:
318ممنوع تبرکات کے آثار و مظاہر:
318ناجائز و ممنوع تبرکات کے دفاع کے وسائل و ذرائع:
319(۶) مختلف قسم کی منکر بدعات:
322نواں مطلب....بدعتی کی توبہ:
325دسواں مطلب....بدعات کے آثار و نقصانات:
Flag Counter