چوتھا مطلب:....اخلاص کے فوائد و ثمرات:
اخلاص کے بڑے اچھے ثمرات،بڑے عظیم اور جلیل القدر فوائد ہیں،ان میں سے چند فوائد درج ذیل ہیں :
۱: دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں اخلاص کے فضائل و ثمرات میں سے ہیں۔
۲: اخلاص اعمال کی قبولیت کا سب سے عظیم سبب ہے،بشرطیکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع شامل ہو۔
۳: اخلاص کے نتیجہ میں بندے کو اللہ کی اور پھر فرشتوں کی محبت حاصل ہوتی ہے اور زمین (والوں کے دلوں ) میں اس کی مقبولیت لکھ دی جاتی ہے۔
۴: اخلاص عمل کی اساس اور اس کی روح ہے۔
۵: اخلاص تھوڑے عمل اور معمولی دُعا پر بیش بہا اجر اور عظیم ثواب عطا کرتا ہے۔
۶: مخلص کا ہر عمل جس سے اللہ کی خوشنودی مقصود ہو لکھا جاتا ہے،اگرچہ وہ عمل مباح ہی کیوں نہ ہو۔
۷: مخلص جس عمل کی بھی نیت کرے لکھ لیا جاتا ہے اگرچہ اسے انجام نہ دے سکے۔
۸: مخلص اگر سوجائے یا بھول جائے تو معمول کے مطابق جو عمل کرتا تھا اُسے لکھا جاتا ہے۔
۹: اگر مخلص بندہ بیمار ہوجائے یا حالت سفر میں ہو تو اس کے اخلاص کے سبب اس کے لیے وہی عمل لکھا جاتا ہے جو وہ حالت اقامت و صحت میں کیا کرتا تھا۔
۱۰: اخلاص کے سبب اللہ تعالیٰ اُمت کی مدد فرماتا ہے۔
۱۱: اخلاص آخرت کے عذاب سے نجات دلاتا ہے۔
۱۲: دنیا و آخرت کی مصیبتوں سے نجات اخلاص کے ثمرات میں سے ہے۔
۱۳: اخلاص کے سبب آخرت میں درجات کی بلندی حاصل ہوتی ہے۔
۱۴: اخلاص کے سبب گمراہی سے نجات ملتی ہے۔
۱۵: اخلاص ہدایت میں اضافے کا سبب ہے۔
|