Maktaba Wahhabi

246 - 326
ثانیاً:....بدعت کی مذمت سنت نبوی کی روشنی میں : بدعت کی مذمت اور اس سے اجتناب سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت ساری احادیث وارد ہوئی ہیں،جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : ۱: حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَنْ اَحْدَثَ فِيْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ۔‘‘[1] ’’جس کسی نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ مردود ہے۔‘‘ اور صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے: ’’مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ۔‘‘[2] ’’جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تو وہ مردود ہے۔‘‘ ۲: حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبہ میں فرمایا کرتے تھے: ’’اَمَّا بَعْدُ! فَإِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَخَیْرُ الْھَدْيِ ھَدْيُ مُحَمَّدٍ،وَشَرَّ الْأُمُوْرِ مُحْدَثَاتُھَا،وَکُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ۔‘‘[3] ’’امام بعد! بے شک سب سے بہتر بات اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور سب سے بہتر طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے،اور سب سے بدترین امور نئی ایجاد کردہ بدعات ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ ۳: نسائی کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبہ جمعہ میں اللہ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد ارشاد فرماتے تھے:
Flag Counter