Maktaba Wahhabi

254 - 326
’’سنت کے اصول ہمارے نزدیک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ منہج کو لازم پکڑنا،بدعات سے اجتناب کرنا کہ ہر بدعت گمراہی ہے،جھگڑے اور بے جا مباحثات سے دور رہنا اور اہل بدعت کی ہم نشینی سے احتراز کرنا،نیز دین میں اختلاف اور جنگ و جدال سے بچنا ہے۔‘‘[1] خامساً:....بدعات درج ذیل وجوہات کی بنا پر مذموم ہیں : ۱: تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وحی الٰہی کے بغیر انسانی عقلیں اپنی مصلحتوں کا ادراک نہیں کرسکتیں اور بدعات کی ایجاد اس مصلحت کے منافی ہے۔ ۲: شریعت اسلامیہ کامل و مکمل ہے،اس میں کسی قسم کی کمی و بیشی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ۳: بدعتی شریعت اسلامیہ کا معاند اور اس کا مخالف ہوتا ہے۔ ۴: بدعتی خواہش پرست ہوتا ہے کیونکہ عقل اگر پابند سنت نہ ہو تو خواہش پرستی کے سوا اس کے لیے کوئی چارہ نہیں۔ ۵: بدعتی اپنے آپ کو شارع کے مرتبہ میں سمجھتا ہے،کیونکہ شارع ہی نے شریعت بنائی ہے اور اہل ایمان کو اس کے مطابق عمل کرنے کا مکلف بنایا ہے۔[2] چوتھا مطلب:....بدعات کے اسباب: بدعات کے پنپنے اور پھیلنے کے مختلف اسباب ہیں،چند اسباب درج ذیل ہیں : [3] ۱۔ جہالت:....اور یہ سب سے بڑی بلا ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا ﴾ (الاسراء:۳۶) ’’اور جس چیز کا تمہیں علم نہ ہو اس کے پیچھے نہ پڑو! کیونکہ کان،آنکھ اور دل ان
Flag Counter