Maktaba Wahhabi

165 - 326
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم عرض مترجم أَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ أَشْرَفِ الْأَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہِ وَصَحْبِہِ أَجْمَعِیْنَ،أَمَّا بَعْد: کسی بھی عمل کی قبولیت کے لیے دو بنیادی شرطوں کا پایا جانا بے حد ضروری ہے،ان میں سے کسی ایک شرط کا فقدان اس عمل کی قبولیت سے مانع ہوگا،پہلی شرط یہ ہے کہ وہ عمل خالص اللہ کی ذات کے لیے کیا گیا ہو،دوسری شرط یہ ہے کہ وہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہو۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ان دونوں شرطوں کو مختلف آیات میں بیان فرمایا ہے،تاہم درج ذیل آیت کریمہ میں دونوں شرطیں یکجا بیان فرمائی ہیں۔ارشاد ہے: ﴿فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا ﴾ [الکہف:۱۱۰] ’’ لہٰذا جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی اُمید رکھتا ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔‘‘ معروف عابد و زاہد حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے درج ذیل فرمان کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ﴿الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ﴾ [الملک:۲] ’’ جس نے موت و حیات کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ تمھیں آزمائے کہ تم میں سے
Flag Counter