Maktaba Wahhabi

141 - 326
فَجَرَ۔)) [1] ’’ چار خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ پائی جائیں گی وہ خالص (پکا) منافق ہوگا اور جس میں ان میں سے ایک خصلت ہوگی،اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوگی یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے جب بات کرے تو جھوٹ بولے،جب معاہدہ کرے تو دھوکا دے،جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب جھگڑا کرے تو بے ہودہ گوئی کرے۔‘‘ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( آیَۃُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ: إِذَا حَدَّثَ کَذَبَ،وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ،وَإِذَا ائْتُمِنَ خَانَ۔)) [2] ’’ منافق کی تین نشانیاں ہیں : جب بات کرے تو جھوٹ بولے،جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔‘‘ سوم:....نفاقِ اکبر اور نفاقِ اصغر کے درمیان فرق: ۱۔ نفاقِ اکبر ملت اسلامیہ سے خارج کردیتا ہے،جب کہ نفاقِ اصغر ملت سے خارج نہیں کرتا۔[3] ۲۔ نفاقِ اکبر سارے اعمال کو اکارت کردیتا ہے۔ ۳۔ نفاقِ اکبر عقیدہ میں ظاہر و باطن کے تضاد کا نام ہے اور نفاقِ اصغر عقیدہ کے علاوہ صرف اعمال میں ظاہر و باطن کے تضاد کا نام ہے۔[4]
Flag Counter