Maktaba Wahhabi

219 - 326
دینے پر تلے ہوئے ہیں،اس لیے موجودہ دور میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اس موضوع پر کثرت سے زبان و قلم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایسے لوگوں کو بالخصوص اور عوام کو سنت و بدعت کا فرق سمجھایا جائے اور انہیں بدعت و ضلالت کے دلدل سے باہر لانے کی سعی کی جائے۔ زیر نظر کتاب بھی اسی موضوع کی ایک اہم اور اچھوتی کڑی ہے،جسے مملکت سعودیہ عربیہ کے معروف صاحب علم،باذوق محقق اور منہج سلف کے بے لاگ داعی جناب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی حفظہ اللہ نے تالیف کیا ہے۔ کتاب چونکہ مختصر ہونے کے باوجود انتہائی جامع اور مدلل تھی،اس لیے راقم کے ذہن میں اسے اردو کا جامہ پہنانے کا داعیہ پیدا ہوا،اور الحمد للہ اللہ کی توفیق اور اس کی نصرت و تایید سے کتاب کا ترجمہ پایۂ تکمیل کو پہنچا اور اب آپ قدر دانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب کے ترجمہ و طباعت اور اشاعت پر میں سب سے پہلے اپنے اللہ ذوالکرم کا شکر ادا کرتا ہوں جس کی توفیق اور مدد سے کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچی،اس کے بعد اپنے والدین بزرگوار کا شکر ادا کرتا ہوں جن کی انتھک تعلیمی و تربیتی کوششوں کی بدولت دین اسلام کی ادنیٰ سی خدمت کا شرف حاصل ہوا،اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و عقبیٰ کی بھلائیوں سے نوازے۔(آمین) بعد وہ اپنے مشرف و مستشار جناب فضیلۃ الشیخ ابوالمکرم عبد الجلیل حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود کتاب کا انتہائی سے دقت سے مراجعہ کیا اور تصحیح فرمائی اور پھر کتاب کی کتابت،طباعت اور دیگر ضروری امور میں مکمل سرپرستی اور تعاون عطا فرمایا،نیز لمحہ بہ لمحہ ہمہ قسم کے مفید علمی مشوروں سے نوازا۔ اخیر میں اپنے فاضل بھائی جناب ابوسلطان ارشد مغل حفظہ اللہ کا بھی شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جنہوں نے کتاب کی طباعت اور اس سے متعلق ضروری امور میں بھر پور تعاون سے نوازا،اور اپنے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں کسی بھی قسم کے تعاون سے نوازا،فجزاہم اللّٰہ جمیعا عنی خیر الجزاء۔
Flag Counter