﴿إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ (الفرقان:۷۰)
’’سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں،ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربانی کرنے والا ہے۔‘‘
نیز ارشاد ہے:
﴿وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَى﴾ (طٰہ:۸۲)
’’اور یقیناً میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ایمان لائیں،نیک عمل کریں اور راہِ راست پر بھی رہیں۔‘‘
نیز ارشاد ہے:
﴿قُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾ (الزمر:۵۳)
’’(میری جانب سے) کہہ دیجیے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے،تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہوجاؤ،بالیقین اللہ تعالیٰ سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے واقعی وہ بڑی بخشش بڑی رحمت والا ہے۔‘‘
مزید ارشاد ہے:
﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا ﴾ (النساء:۱۱۰)
’’جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے،پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کو بخشنے والا،مہربان پائے گا۔‘‘
|