۲۶: دل کھول کر صدقہ کرنے والے مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔
۲۷: نمازوں کو ان کے اوقات سے مؤخر کرتے ہیں۔
۲۸: چونچ (ٹھونگے) مارنے کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور اس میں اللہ کا برائے نام ذکر کرتے ہیں۔
۲۹: منافقوں پر سب سے بوجھل اور مشکل عشاء اور فجر کی نمازیں ہیں۔
۳۰: نماز باجماعت سے پیچھے رہتے ہیں۔
۳۱: ان کے دل سخت اور ان کی عقلیں ناقص ہیں۔
۳۲: ان لوگوں نے اسلام کو بحیثیت دین پسند نہ کیا۔
۳۳: یہ لوگ دین کی صرف وہی باتیں لیتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوتی ہیں۔
۳۴: جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے۔
۳۵: امن کی حالت میں بہادری ظاہر کرتے ہیں اور جنگ میں بزدل ہوتے ہیں۔
۳۶ : اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیصلہ نہیں لیتے۔
۳۷: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں حرج اور تنگی محسوس کرتے ہیں۔
۳۸: جہاد سے مسلمانوں کی ہمت پست کرتے ہیں۔
۳۹: اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہیں اور اللہ کی مدد سے ان کی اُمید منقطع ہوتی ہے۔
۴۰: جہاد سے دنیاوی مال و اسباب چاہتے ہیں،اور جب اس سے مایوس ہوتے ہیں تو پیچھے ہٹ (مکر) جاتے ہیں۔
۴۱: جھگڑے اور تکرار میں گالی گلوچ اور بے ہودہ گوئی سے کام لیتے ہیں۔
۴۲: اسلام،مسلمان اور اسلامی نام رکھنے سے خفیہ طور پر محاربہ (جنگ) کرتے ہیں۔
۴۳: انھیں صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔
۴۴: دروغ گوئی اور حقائق کو توڑ مروڑ کرکے مخلص علماء پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔
۴۵: لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسلام کے متعلق شکوک و شبہات
|