۴: وہ اصلاح کا دعویٰ کرتے ہیں جب کہ (درحقیقت) وہ فسادی ہیں۔
۵: مومنوں کو سفاہت (باؤلے پن،کم عقلی) کا الزام دیتے ہیں۔
۶: مومنوں سے ٹھٹھا اور مذاق کرتے ہیں۔
۷: ہدایت کے بدلے گمراہی خریدتے ہیں۔
۸: ان کی باتیں اچھی لگتی ہیں حالانکہ وہ سب سے زیادہ جھگڑالو ہیں۔
۹: اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواہ بناتے ہیں،جب کہ وہ جھوٹے ہیں۔
۱۰: باطل کے ذریعہ بحث و مباحثہ میں بڑے ماہر ہیں۔
۱۱: جب لوگوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو باطل کاموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
۱۲: جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو تکبر اور غرور انھیں گناہ پر آمادہ کردیتا ہے۔
۱۳: کافروں سے محبت رکھتے ہیں،ان کی مدد اور خدمت کرتے ہیں۔
۱۴: کافروں سے عزت اور نصرت طلب کرتے ہیں۔
۱۵: جب نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی اور سستی سے کھڑے ہوتے ہیں۔
۱۶: لوگوں کو دکھانے کے لیے عمل کرتے ہیں۔
۱۷: اللہ کا برائے نام ذکر کرتے ہیں۔
۱۸: کافروں اور مومنوں کے درمیان حیران و پریشان ہیں۔
۱۹: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کفر کرتے ہیں۔
۲۰: منافقین ہی فاسق و بدکار ہیں۔
۲۱: اللہ کی راہ میں بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں۔
۲۲: منافقین آپس میں ایک دوسرے کی سرپرستی کرتے ہیں۔
۲۳: اپنا ہاتھ سمیٹتے ہیں،چنانچہ خیر کی راہوں میں خرچ نہیں کرتے۔
۲۴: برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں۔
۲۵: انھوں نے اللہ کو بھلادیا تو اللہ عزوجل نے بھی انھیں بھلادیا۔
|