Maktaba Wahhabi

156 - 326
پھیلاتے ہیں۔ ۴۶: دین اسلام کے مددگاروں سے بغض رکھتے ہیں۔ ۴۷: بات چیت میں جھوٹ بولتے ہیں۔ ۴۸: اللہ،اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کی خیانت کرتے ہیں۔ ۴۹: وعدہ خلافی کرتے ہیں۔ ۵۰: ہر منافق کے دو رُخ ہوا کرتے ہیں،ایک رُخ مومنوں کے لیے ہوتا ہے اور دوسرا دشمنانِ اسلام کے لیے۔ ۵۱: یہ لوگ نفع بخش چیزیں سنتے ہیں نہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ ۵۲: منافق بات شروع کرنے سے پہلے ہی قسم کھالیتا ہے،کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بات پر مومنوں کے دل پر مطمئن نہیں ہوں گے۔ ۵۳: ان کے دل خیر سے غافل اور ان کے جسم حصول خیر کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔ ۵۴: یہ دل کے اعتبار سے سب سے بدتر اور جسم کے اعتبار سے سب سے اچھے لوگ ہیں۔ ۵۵: یہ لوگ نفاق کے راز چھپاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے ان کے چہروں اور زبانوں پر ہی ظاہر کردیتا ہے۔ ۵۶: دنیا کی خاطر عہد و پیمان توڑ دیتے ہیں۔ ۵۷: قرآنِ کریم کا تمسخر کرتے اور مذاق اُڑاتے ہیں۔ یہ منافقوں کے اوصاف ہیں،لہٰذا اے مسلمانو! قبل اس کے کہ تم پر (فیصلہ کرنے والی) موت آدھمکے ان اوصاف سے اجتناب کرو۔ یہ صفات بطورِ مثال ہیں۔[1]ورنہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں منافقین کی
Flag Counter