Maktaba Wahhabi

149 - 326
تَسْتَهْزِئُونَ (65) لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ إِنْ نَعْفُ عَنْ طَائِفَةٍ مِنْكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ ﴾ [التوبۃ:۶۴۔۶۶] ’’ منافقوں کو ہر وقت اس بات کا کھٹکا لگا رہتا ہے کہ کہیں مسلمانوں پر کوئی سورت نہ اُترے جو ان کے دلوں کی باتیں انھیں بتلادے،کہہ دیجیے کہ تم مذاق اُڑاتے رہو،یقیناً اللہ تعالیٰ اسے ظاہر کرنے والا ہے جس کا تمھیں خوف لاحق ہے۔اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یوں ہی آپس میں ہنس کھیل رہے تھے،کہہ دیجیے کہ کیا تم اللہ،اس کی آیات اور اس کے رسول سے مذاق کر رہے تھے۔بہانے نہ بناؤ یقیناً تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا ہے،اگر ہم تم میں سے کچھ لوگوں سے درگزر بھی کرلیں تو کچھ لوگوں کو ان کے جرم کی سنگین سزا بھی دیں گے۔‘‘ چنانچہ منافقین اللہ،اس کے رسول اور مومنوں سے ٹھٹھا اور مذاق کرتے ہیں۔اللہ عزوجل نے ان کا پول کھول کر انھیں رسوا کیا اور مومنوں کو ان کی صفات سے آگاہ فرمادیا۔ ہفتم: ....اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمُنْكَرِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوفِ وَيَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ نَسُوا اللَّهَ فَنَسِيَهُمْ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (67) وَعَدَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا هِيَ حَسْبُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُقِيمٌ ﴾ [التوبۃ:۶۷۔۶۸] ’’ تمام منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک ہی ہیں،یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ سمیٹتے ہیں،یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انھیں بھلادیا،بے شک منافق ہی فاسق ہیں۔اللہ تعالیٰ ان
Flag Counter