۲۳۔ ایمان،اہل ایمان پر دشمنوں کے غلبہ و تسلط کو روکتا ہے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَلَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا ﴾ [النساء:۱۴۱]
’’ اور اللہ تعالیٰ کافروں کو مومنوں پر ہرگز راہ (غلبہ و تسلط) نہ دے گا۔‘‘
۲۴۔ مکمل امن و سکون اور ہدایت یابی:
اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ﴾ [الانعام:۸۲]
’’ جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم (شرک) کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا،ایسے ہی لوگوں کے لیے امن ہے اور وہی راہِ راست پر گامزن ہیں۔‘‘
۲۵۔ مومنوں کی کدو کاوش کی حفاظت:
اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا﴾ [الکہف:۳۰]
’’ بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے تو ہم کسی نیک عمل کرنے والے کا اجر و ثواب ضائع نہیں کرتے۔‘‘
۲۶۔ مومنوں کے ایمان میں زیادتی اور اضافہ:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿وَإِذَا مَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَذِهِ إِيمَانًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ﴾ [التوبۃ:۱۲۴]
’’ اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین کہتے ہیں کہ اس سورت
|