Maktaba Wahhabi

105 - 326
﴿إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا ﴾ [الحج:۳۸] ’’ اللہ تعالیٰ مومنوں کا دفاع کرتا ہے۔‘‘ یعنی ہر ناپسندیدہ چیز سے،جن و انس کے شیاطین کے شر سے اور دشمنوں سے ان کا دفاع کرتا ہے،نیز پریشانیوں کے نزول سے قبل ہی انھیں ان سے دُور کردیتا ہے اور نزول کے بعد انھیں ختم کردیتا ہے یا ان میں تخفیف کرتا ہے،اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ () فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ﴾ [الانبیاء:۸۷۔۸۸] ’’ اور مچھلی والے (یونس علیہ السلام) کو یاد کرو،جب وہ غصہ سے نکل کرگئے اور سوچا کہ ہم انھیں پکڑ نہ سکیں گے،بالآخر وہ اندھیروں کے اندر سے پکار اُٹھے کہ ’’ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو پاک ہے،بے شک میں ظالموں سے ہوگیا! ‘‘ تو ہم نے ان کی پکار سن لی اور انھیں غم سے نجات دے دی اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں۔‘‘ نیز ارشاد ہے: ﴿ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا كَذَلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [یونس:۱۰۳] ’’ پھر ہم اپنے پیغمبروں کو اور ایمان والوں کو نجات دے دیتے ہیں،اسی طرح ہمارے ذمہ ہے کہ ہم ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں۔‘‘ نیز اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ () إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ () وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ﴾ [الصافات:۱۷۱۔۱۷۳]
Flag Counter