Maktaba Wahhabi

435 - 462
مولانا عبداللہ صاحب کے انتقال سے بہت صدمہ پہنچا، آپ کو مجھ سے زیادہ پہنچا، إنا للّٰه وإنا إلیہ راجعون، خاکسار کو مرحوم سے کئی سال سے تعلقِ خاطر رہا، چک نمبر ۱۲ میں ان کی زیارت کو گیا تھا، تعلقِ خاطر ہی نہیں عقیدت تھی، زیادہ کیا عرض کروں، البلد الحرام میں ان کی وفات قابلِ رشک ہے، اللہ تعالیٰ ان کو زمرۂ صالحین، فقہا و محدثین میں داخل فرمائے اور جنتِ بریں میں درجاتِ علیا سے نوازے۔ آمین اور ایسے مخلص اور قابل رفیق کی جدائی کے صدمے پر آپ حضرات کو صبرِ جمیل بخشے۔ جماعت کے نمازیوں کو سلام کے بعد میری تعزیت پہنچا دیں اور میری طرف سے مرحوم و مغفور کے لڑکوں سے تعزیت کر دیں۔ شدتِ جذبات کے باعث اس سے زیادہ لکھنے کی سکت نہیں رہی۔ اللھم اغفر لہ وارحمہ وأدخلہ في المھدیین۔ غم آگین: محمد عطاء اللہ حنیف‘‘ یہ ناکارہ بھی حضرت مولانا مرحوم کی اسی دعا پر آمین کہتا ہوا اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے اس کی توفیق و مرضیات کا اور اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلنے کا طلب گار ہے۔ بشکریہ ’’الاعتصام‘‘ ۱۴ رمضان المبارک ۱۴۱۷ھ تا ۲۰ شوال ۱۴۱۷ھ ۲۴ جنوری ۱۹۹۷ء تا ۲۸ فروری ۱۹۹۷
Flag Counter