Maktaba Wahhabi

469 - 462
بلاشبہ ادارہ کو اہلِ علم کی سرپرستی کی ضرورت ہے، بلکہ اس کی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اس لیے اہلِ علم و دانش سے استدعا ہے کہ وہ کتاب و سنت کے اس خادم ادارہ کے ساتھ اپنا علمی و فکری تعلق بدستور رکھیں اور مرحومین کے اس لگائے ہوئے پودے کی آبیاری فرمائیں۔ عرض کر رہا تھا کہ ادارۃ العلوم الاثریہ کی کامیابیوں میں اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بڑا عمل دخل حضرت مولانا محمد اسحاق چیمہ مرحوم کا ہے اور ان کا صدقہ جاریہ ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی حسنات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ان کی بشری کمزوریوں اور کوتاہیوں سے صرفِ نظر فرمائے۔ آمین مولانا چیمہ مرحوم کی دینی و ملی خدمات پر ماہنامہ ’’تعلیم الاسلام‘‘ (مامونکانجن) کا ۱۹۹۴ء میں نمبر شائع ہوا، اسی طرح ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ (لاہور) جو مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے زیرِ اہتمام شائع ہوتا ہے، اس میں بھی ۱۳ جنوری ۱۹۹۵ء کی اشاعت میں شیخ الحدیث حضرت مولانا چیمہ رحمۃ اللہ علیہ نمبر، شائع ہوا جس میں ہمارے شعراء نے بھی اشعار میں انھیں خراجِ تحسین پیش کیا، اس سلسلے کے دو کلام نذرِ قارئین کر رہا ہوں: مولانا محمد اسحاق چیمہ رحمہ اللہ از: پروفیسر محمد اسحاق شاد (صدر شعبہ ادبیات اردو، گورنمنٹ کالج سمندری) معظم محتشم اسحاق چیمہ چھنا محفل سے سطوت کا خزینہ جمعیت سُونی سُونی لگ رہی ہے فسُردہ ہو گیا روشن نگینہ
Flag Counter