Maktaba Wahhabi

361 - 462
محدث الٰہ آبادی کا ترجمہ ’’نزہۃ الخواطر‘‘ (۷ /۳۰۴۔۳۰۶) میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 22. تذکرۃ النبلاء في تراجم العلماء: اس کا ذکرِ خیر ’’اہلِ حدیث‘‘ (امرتسر) اور نزہۃ الخواطر میں ملتا ہے، بلکہ سید عبدالحی حسنی مرحوم نے ساتویں جلد میں تین درجن تراجم اسی ’’تذکرۃ النبلاء‘‘ سے نقل کیے ہیں اور شاہ محمد اسحاق محدث دہلوی اور مولانا حافظ عبدالمنان محدث وزیر آبادی کے ترجمہ میں بھی اس حوالے سے کچھ عبارتیں نقل کی گئی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موصوف کے پیشِ نظر یہ کتاب تھی۔ مگر حیاۃ المحدث کے فاضل مرتب بھی لکھتے ہیں کہ مجھے اس کا کہیں سراغ نہیں مل سکا۔ نامعلوم کسی ہنگامہ کی نذر ہو گئی۔ 23. تحفۃ المتھجدین الأبرار في أخبار صلاۃ الوتر وقیام رمضان عن النبي المختار: سید عبدالحی وغیرہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ موضوع نام سے ظاہر ہے کہ صلاۃِ وتر اور قیامِ رمضان سے متعلقہ مسائل و روایات کو یکجا جمع کیا گیا تھا، جیسا کہ انھوں نے ’’رکعتي الفجر‘‘ کے متعلق مسائل و احادیث کو ’’إعلام أھل العصر‘‘ میں جمع کیا ہے۔ یہ کتاب طبع نہیں ہوئی اور نہ ہی کہیں اس کا سراغ ملا ہے، البتہ یادگار گوہری میں ہے کہ ۱۳۱۲ھ میں اس کا مسودہ تیار تھا، مگر اس کی تبییض ابھی باقی تھی۔[1] 24. تعلیقات علیٰ إسعاف المبطأ: ’’إسعاف المبطأ برجال الموطأ‘‘ نام سے علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے موطأ کے رجال کو جمع کیا ہے، جس پر محدث ڈیانوی نے تعلیقات لکھی ہیں اور ضبط اسما میں اور کنیٰ و القاب میں جہاں علامہ سیوطی سے تسامحات ہوئے ہیں حاشیہ میں اس کی تصحیح
Flag Counter