Maktaba Wahhabi

188 - 462
کے علاوہ اصحابِ صحاح کی دوسری کتابوں کے رجال کا بھی ذکر کیا ہے۔ تقریب کی ابتدا میں انھوں نے ایک مفید مقدمہ بھی لکھا ہے، جس میں راویوں کے طبقات اور الفاظِ جرح و تعدیل کے مراتب و مدارج کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے، لیکن یہ طبقات اور جرح و تعدیل کے مراتب اسی کتاب سے مختص ہیں، اسے عام قرار دینا درست نہیں۔ مقدمۂ تقریب میں انھوں نے اس بات کی بھی تصریح کی ہے کہ جرح و تعدیل میں جو قول ان کے نزدیک راجح ہو گا، اسے ہی نقل کرنے پر اکتفا کریں گے، لیکن ہم ان کے اس قول سے علی الاطلاق متفق نہیں۔ وللتفصیل موضع آخر تقریب التہذیب ہندوستان اور مصر سے بارہا طبع ہو چکی ہے، ہندوستان کے بعض نسخوں کے ساتھ مولانا امیر علی کی تعقیب اور التذنیب بھی ملحق ہے جو اپنی جگہ پر دو اہم رسالے ہیں اور بعض نسخوں کے ساتھ ’’المغنی‘‘ مطبوع ہے، جس سے ضبطِ اسماء کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ 3 لسان المیزان: یہ میزان الاعتدال کا اختصار مع زیادات ہے، حیدر آباد سے ۶ مبسوط جلدوں میں طبع ہو چکی ہے۔ 4 تعجیل المنفعۃ بزوائد رجال الأئمۃ الأربعۃ: اس میں انھوں نے موطأ مالک، مسند شافعی، مسند احمد اور مسند ابو حنیفہ کے ان زائد راویوں کا ذکر کیا ہے جو تہذیب التہذیب کے علاوہ ہیں، حیدر آباد سے یہ کتاب طبع ہو چکی ہے۔ 5،6 میزان الاعتدال اور لسان المیزان: ضعیف اور متکلم فیہ راویوں کے حالات معلوم کرنے کے لیے یوں تو بیسیوں
Flag Counter