Maktaba Wahhabi

197 - 462
ہاتھ کا لکھا ہوا ایک نسخہ ملا، جس میں تقریباً کل ۹۶ مدلسین کا ذکر ہے، واللہ تعالیٰ اعلم۔ حافظ ابن حجر کے رسالہ میں ۱۵۲ مدلسین کا ذکر ہے، لیکن اس کے باوجود بعض ایسے مدلس راوی بھی ملتے ہیں جن کا ذکر دونوں کتابوں میں نہیں ملتا۔ طبقات المدلسین میں بعض مقامات پر فحش خطی غلطیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائیں تو ’’طبقات المدلسین‘‘ کو دوبارہ منقح کر کے مع الزوائد شائع کرنے کا ارادہ ہے۔ وما توفیقي إلا باللّٰه 9 کتاب التصحیف: معرفۃ علوم الحدیث کا ایک شعبہ تصحیف بھی ہے۔ محدثین کرام رحمہم اللہ اس فن سے واقفیت کے لیے خاص اہتمام کیا کرتے تھے، پھر بھی بقول امام احمد رحمہ اللہ کون ہے جو تصحیف و خطا سے بچ سکا ہو۔[1] اس قسم کے مشکل اور ادق موضوع پر امام دارقطنی کی کتاب ان کی قدر و منزلت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔ حاجی خلیفہ نے کشف الظنون میں اس کا ذکر کیا ہے۔ علامہ نووی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں: ’’لہ فیہ تصنیف مفید‘‘[2] امام دارقطنی رحمہ اللہ کو اس فن پر جس قدر عبور حاصل تھا، اس کا ذکر ہم امام دارقطنی رحمہ اللہ کے اساتذہ کے ضمن میں کر آئے ہیں۔ علامہ سیوطی رحمہ اللہ ان کی کتاب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’انھوں نے اس کتاب میں ہر قسم کی تصحیف کا ذکر کیا ہے۔‘‘
Flag Counter