Maktaba Wahhabi

133 - 462
علامہ عراقی رحمہ اللہ نے بھی شرح الفیہ میں اس کی اہمیت کو سراہا ہے اور الازہری سے نقل کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے بعض شیوخ سے سنا کہ یعقوب بن شیبہ کی ایک جلد جس میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مسند روایات مروی ہیں وہ ایک سو اجزا پر مشتمل ہے۔[1] جس سے ان کی کتاب کی جامعیت اور اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 6. امام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ (م ۲۷۷ھ): ان کا نام محمد بن ادریس ہے، مشہور حفاظِ حدیث میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أحد أئمۃ الحفاظ الأثبات العارفین بعلل الحدیث والجرح والتعدیل‘‘[2] 7. امام عبدالرحمان بن ابی حاتم رحمہ اللہ (م ۳۲۷ھ): یہ امام ابو حاتم مذکور کے صاحبزادے ہیں۔ ان کی کتاب کا ذکر کرتے ہوئے حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’لہ کتاب العلل المصنفۃ المرتبۃ علی أبواب الفقہ‘‘[3] بعض اہلِ علم نے تو ان کی کتاب کو حسنِ ترتیب کے اعتبار سے ’’العلل للدارقطني‘‘ پر ترجیح دی ہے۔ چنانچہ علامہ الجزائری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’کتاب العلل للحافظ أبي الحسن علی بن عمر الدارقطني خمس مجلدات وسطیٰ اطلعت علیہ فرأیتہ
Flag Counter