Maktaba Wahhabi

136 - 462
12. ابو علی رحمہ اللہ بن حسین بن علی النیسابوری (م ۳۴۹ھ): علامہ الکتانی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب کا ذکر کیا ہے۔ 13. حافظ ابو بکر رحمہ اللہ احمد بن محمد الخلال (م ۳۱۱ھ): حنبلی مسلک رکھتے تھے، بلکہ فقہ حنبلی کو مرتب کرنے میں ان کا بڑا عمل دخل ہے۔ علامہ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’مؤلف علم أحمد وجامعہ ومرتبہ‘‘ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب العلل کا ذکر ان الفاظ سے کیا ہے: ’’وصنف کتاب العلل في عدۃ مجلدات‘‘[1] 14. ابو عبداللہ رحمہ اللہ محمد بن عبداللہ الحاکم النیسابوری (م ۴۰۵ھ): ان کا مختصر تذکرہ پہلے گزر چکا ہے۔ علامہ الکتانی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب کا ذکر کیا ہے۔ 15. عمرو رحمہ اللہ بن علی الفلاس (م ۲۴۹ھ): یہ امام ابو زرعہ رحمہ اللہ اور ابو حاتم رحمہ اللہ کے استاد ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ان کی کتاب کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: ’’وقد صنف المسند والعلل والتاریخ‘‘[2] 16. ابو علی حسن رحمہ اللہ بن محمد الزجانی: ان کی کتاب کا ذکر حاجی خلیفہ نے کیا ہے۔[3]
Flag Counter