Maktaba Wahhabi

189 - 462
کتابیں لکھی گئی ہیں، لیکن ان تمام میں یہ دونوں کتابیں سب سے معتبر اور جامع قرار دی گئی ہیں۔ شاہ عبدالعزیز نے درجہ رابعہ و خامسہ کی کتابوں کے راویوں کے حالات معلوم کرنے کے لیے ان ہی کی طرف خاص توجہ دلائی ہے، چنانچہ فرماتے ہیں: ’’اگر کسے را رغبتِ تحقیق ایں کتب باشد میزان، الضعفاء ذہبی و لسان ابن حجر برائے احوال رجال ایں کتب بکارش مے آید۔‘‘[1] 16 علامہ صفی الدین احمد بن عبداللہ الخزرجی الساعدی: ان کی کتاب کا نام ’’خلاصۃ تذہیب الکمال‘‘ ہے جو مصر سے طبع ہو چکی ہے۔ یہ بھی علامہ ذہبی رحمہ اللہ کی تذہیب کا خلاصہ ہے۔[2] یہ ہیں وہ مشہور کتابیں اور ان کے مؤلفین جو فنِ جرح و تعدیل میں زیادہ تر مشہور و معروف ہیں۔ ہم نے اپنے مقالہ ’’جرح و تعدیل‘‘ میں اس موضوع پر تفصیل سے بحث کی ہے اور اس فن میں متعدد کتابوں کی نشان دہی کی ہے۔ 7 المؤتلف والمختلف: حدیث کے جملہ علوم میں ایک علم ’’المؤتلف والمختلف‘‘ بھی ہے، جس میں ان اسما کی وضاحت ہوتی ہے جو ہم شکل و ہم صورت ہوتے ہیں، لیکن بلحاظِ تلفظ ان میں تغایر ہوتا ہے، جیسے سَلَامَ اور سلَّام ہے یا سَلْمٌ اور سَلَمٌ ہے۔ ظاہر ہے کہ اس میں قیاس و ضابطہ کو کوئی دخل نہیں اور نہ ہی قرائن اس میں معاون ہو سکتے ہیں۔ علامہ نووی رحمہ اللہ اس فن کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ھو فن جلیل یقبح جھلہ بأھل العلم لا سیما أھل الحدیث
Flag Counter