Maktaba Wahhabi

135 - 462
9. امام ابو عیسیٰ رحمہ اللہ الترمذی (م ۲۷۹ھ): امام ابو عیسیٰ ترمذی کی العلل میں دو کتابیں ہیں۔ ایک ’’العلل الصغیر‘‘ جو جامع ترمذی کے آخر میں ملحق ہے اور دوسری ’’العلل الکبیر‘‘۔ محدث مبارکپوری فرماتے ہیں: ’’فیہ معظم النقل عن شیخہ البخاري‘‘[1] متاخرین میں حافظ ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ (م ۷۹۵ھ) نے العلل الصغیر کی شرح لکھی ہے، جس کے متعلق علامہ کوثری رحمہ اللہ کا خیال ہے: ’’غزیر العلم جلیل الفوائد جم النقول الشاردۃ لا یستغني عنہ من یعني بالعلل ومصطلح الحدیث‘‘[2] 10. حافظ زکریا رحمہ اللہ بن یحییٰ البصری الساجی (م ۳۰۷ھ): حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب ’’العلل‘‘ کا تذکرہ ان الفاظ سے کیا ہے: ’’لہ کتاب جلیل في علل الحدیث یدل علی تبحرہ في ھذا الفن‘‘[3] 11. ابو بکر الاثرم رحمہ اللہ : ان کا نام احمد بن محمد بن ہانی ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ کے ارشد تلامذہ میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ ان کی کتاب کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’لہ کتاب في العلل‘‘[4]
Flag Counter