Maktaba Wahhabi

363 - 462
27. تنقیح المسائل: یہ آپ کے فتاویٰ کا مجموعہ تھا۔ مولانا سید عبدالحی نے لکھا ہے کہ یہ مجموعہ مکمل نہیں ہو سکا۔ مولانا محمد عزیر صاحب نے لکھا ہے ہم نے خدا بخش لائبریری میں دو مجموعے ایسے دیکھے ہیں جو عربی، فارسی اور اردو میں ہیں۔ جن میں ایک کے سر ورق پر ’’رسائل شتی وأجوبتھا‘‘ لکھا ہوا ہے اور دوسرے مجموعہ کا پہلا ورق ضائع ہو گیا ہے، ممکن ہے ان میں ’’تنقیح المسائل‘‘ کا بھی کچھ ہو۔[1] واللّٰه أعلم 28. الرسالۃ في الفقۃ: اس کا ذکر خدا بخش لائبریری کی فہرست میں موجود ہے اور لکھا ہے ’’مکتوبۃ بخط المؤلف‘‘ ۱۳۱۱ھ کہ یہ ۱۳۱۱ھ کا لکھا ہوا ہے جو مؤلف کے خط سے ہے اور اس کے تین ورق ہیں اور ہر صفحہ میں ۲۸ سطریں ہیں۔ مولانا محمد عزیر لکھتے ہیں کہ وائے ناکامی کہ خدا بخش لائبریری کے باوجود ہمیں یہ رسالہ نہیں ملا۔[2] واللّٰه أعلم 29. جوابات إلزامات الدار قطني علی الصحیحین: اس رسالے کا ذکر کسی ترجمہ نویس نے نہیں کیا، مگر مولانا ابو القاسم بنارسی رحمہ اللہ نے اس کا ذکر ’’الریح العقیم لحسم بناء عمر کریم‘‘ اور ’’حل مشکلات البخاري‘‘ میں کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے صحیح بخاری و مسلم پر الزامات و استدراکات لکھے ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’ھدي الساري‘‘ میں ان اعتراضات کا جواب دیا ہے۔ ہمارے محدث ڈیانوی نے بھی اس کے جواب میں ایک مستقل رسالہ لکھا ہے۔ چنانچہ مولانا ابو القاسم بنارسی ’’الریح العقیم‘‘ (ص: ۲۱) میں لکھتے ہیں: مولانا
Flag Counter