Maktaba Wahhabi

408 - 462
انھوں نے اپنے تعلق داروں کی رشد و ہدایت کے لیے حضرت مولانا مرحوم کو منتخب کیا۔ آپ نے بھی وہاں بڑی تندہی سے تبلیغِ دین کے ساتھ ساتھ ایک ہلکا پھلکا مدرسہ بنایا اور قرب و جوار کے تشنگانِ علم و ادب کی علمی پیاس کا مداوا کیا اور یوں بیس پچیس سال اسی گاؤں میں بڑی خاموشی سے دین کی خدمت سرانجام دی۔ اسی دوران میں انھیں احادیث، رجال، تاریخ، اصولِ حدیث اور متداول کتبِ فقہ کے مطالعے کا موقع میسر آیا۔ خود فرمایا کرتے تھے کہ گاؤں میں زندگی کا قیمتی دور گزرا، تاہم وہاں مجھے مطالعے کا خوب موقع ملا۔ فیصل آباد میں تشریف آوری: فیصل آباد، سابقہ لائل پور کے علاقے جھال خانوآنہ اوڈین سٹریٹ میں جناب میاں محمد یوسف مرحوم اور محترم میاں عبدالواحد ایک دین دار گھرانے سے تعلق رکھنے والے بزرگ ہیں اور ان کی دینی خدمات سے بھی احبابِ فیصل آباد خوب واقف ہیں۔ جب یہ علاقہ آباد ہوا تو اس پورے علاقے میں اہلِ توحید کی کہیں کوئی مسجد نہیں تھی۔ ۱۳۸۲ھ بمطابق ۱۹۶۲ء میں ان بھائیوں نے محلہ جیلانی پور میں مسجد کے لیے جگہ خریدی اور اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اس کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔ مسجد کی تعمیر کے اوائل ہی میں دونوں بھائی اس کی آبادی کے بڑے فکر مند ہوئے کہ کہیں بقولِ علامہ اقبال مرحوم ع مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا ایسا نہ ہو کہ مسجد بن جانے کے باوجود اس کے نتائج و ثمرات ہم حاصل نہ کر پائیں۔ چنانچہ انھیں کسی ایسے خطیب اور عالم کی تلاش ہوئی جو یہ کام بحسن و خوبی
Flag Counter