Maktaba Wahhabi

356 - 462
14. نخبۃ التواریخ: محدث ڈیانوی نے سیرو تراجم پر بھی فارسی اور عربی میں متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ ان میں سے ایک یہی ’’نخبۃ التواریخ‘‘ فارسی میں، جس کا ذکر مولانا فضل حسین مظفر پوری نے ’’الحیاۃ بعد المماۃ‘‘ میں کیا ہے اور اس کی ایک طویل عبارت بھی نقل کی ہے۔ اسی طرح مولانا عبدالسمیع مبارکپوری نے بھی مقدمہ تحفۃ الاحوذی کے آخر میں اس کتاب کا ذکر کیا ہے اور مولانا شیخ حسین بن محسن انصاری اور حضرت میاں صاحب کے تراجم میں اس سے استفادہ کیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب ان کی زیرِ نظر رہی ہے، مگر حیات المحدث کے مرتب لکھتے ہیں کہ افسوس ہماری نظر آج تک اس کو دیکھنے کے لیے ترستی ہے۔ 15. نھایۃ الرسوخ في معجم الشیوخ: خود محدث ڈیانوی نے اس کا ذکر ’’عون المعبود‘‘ کے مقدمہ (۱/۳،۴) میں کیا ہے، جس میں انھوں نے اپنے شیوخ اور اپنی سند کے مشایخ کے حالات کو قلم بند کیا ہے، اسی کے حوالے سے مقدمہ عون المعبود میں گیارہ شیوخ کا مختصر تذکرہ ہے۔ یہ کتاب بھی غیر مطبوع ہے، بلکہ اس کا کہیں بھی ذکر نہ پایا۔ 16. الوجازۃ في الإجازۃ: اس رسالے کا ذکر ’’حیاۃ المحدث‘‘ کے علاوہ اور کسی ترجمہ نویس نے نہیں کیا۔ مولانا محمد عزیر صاحب نے لکھا ہے کہ خدا بخش پٹنہ لائبریری میں اس کے دو خطی نسخے میں نے دیکھے ایک تو خود محدث ڈیانوی کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے جو کہ بڑے سائز کے ۵۶ صفحات پر مشتمل ہے اور ہر صفحے میں ۱۸ سے ۲۰ سطریں ہیں۔ مؤلف کے قلم سے اس کے حاشیہ میں جابجا زیادات ہیں اور سنِ کتابت جمادی الاولیٰ ۱۳۲۷ھ ہے اور دوسرا
Flag Counter