Maktaba Wahhabi

207 - 462
کیا ہے۔ بحوالہ ’’بینات‘‘ (اگست ۱۹۶۳ء) 38 الأمر بالمعروف والنہي عن المنکر: علامہ ابو عبداللہ المقدسی نے الآداب الشرعیہ (۱/۱۷۷) میں اس کا ذکر کیا ہے۔ 39 کتاب السنۃ: تہذیب التہذیب (۶/۱۱۶) عمدۃ القاری (۷/۱۹۸)۔ 40 مسند مالک: کشف الظنون۔ 41 غریب اللغۃ: ہدیۃ العارفین (۱/۶۸۴) حضرت نواب صدیق حسن رحمہ اللہ نے ’’البلغہ فی اصول اللغۃ‘‘ (ص: ۱۰۸) اور حاجی خلیفہ نے کشف (۱/۱۴۵۸) میں لکھا ہے کہ محمد بن طاہر المقدسی نے اس کے اطراف بھی لکھے ہیں۔ لیکن حافظ مقدسی رحمہ اللہ کے اطراف ’’الافراد‘‘ پر ہیں، جیسا کہ گزر چکا ہے۔ شاید حاجی خلیفہ سے وہم ہو گیا ہو۔ واللّٰه أعلم 42 الرباعیات: اس میں امام دارقطنی رحمہ اللہ نے امام شافعی رحمہ اللہ کی رباعیات کو جمع کیا ہے۔ الرسالۃ (ص: ۸۲) کشف الظنون۔ 43 کتاب الأقران: لسان المیزان (۵/۴۳۶)۔ 44 ذیل علی تاریخ البخاري: ایضاً (۵/۴۳۷) الاعلان بالتوبیخ (ص: ۲۲۰) یہ ذیل صرف محمدون سے خاص ہے۔
Flag Counter