Maktaba Wahhabi

299 - 462
حسبِ ذیل مسائل کا تذکرہ ہے: 1. کتبِ احادیث میں سنن ابی داود کا مقام۔ 2. امام ابو داود کے حالات۔ 3. سنن ابی داود کے نسخے۔ 4. شروح و حواشی سنن۔ 5. اپنے شیوخ کا تذکرہ جن سے سنن کی سند حاصل کی۔ 6. سنن ابو داود کی امام ابو داود تک ان کی سند یہ ہیں وہ امور جن کا اس مقدمے میں ذکر کیا ہے اور ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ جو فوائد اس مقدمہ میں پائے جاتے ہیں، سنن کی تمام شروح کے مقدمہ میں کہیں نظر نہیں آتے اور بعد کے حضرات نے بھی کوئی اس میں قابلِ ذکر اضافہ نہیں کیا۔ 2. عون المعبود شرح سنن أبي داود: یہ شرح دراصل ’’غایۃ المقصود‘‘ کا اختصار ہے جو مبسوط چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ مبارک شرح پہلی بار مطبع انصاری دہلی سے طبع ہوئی۔ پہلی تین جلدیں تو حضرت میاں صاحب رحمہ اللہ دہلوی کی زندگی میں ۱۳۱۹ھ میں ہی زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر قبولِ عام حاصل کر چکی تھیں۔ البتہ آخری جلد ۱۳۲۳ھ میں طبع ہوئی۔ اس کے بعد دار الکتاب العربی بیروت سے اس کا فوٹو عکس دوسری بار شائع ہوا اور ۱۳۸۸ھ بمطابق ۱۹۶۸ء کو شیخ محمد عبدالمحسن الکتبی مالک المکتبۃ السلفیہ (مدینہ منورہ) نے تیسری[1] بار طباعت کا اہتمام کیا اور اسے حروفِ ابجد پر چودہ جلدوں میں شائع کیا۔
Flag Counter