Maktaba Wahhabi

142 - 462
فرماتے ہیں: یہ بہت بڑی بات ہے، اس سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ امام دارقطنی رحمہ اللہ دنیا میں سب سے بڑے حافظ تھے: ’’أحفظ أھل الدنیا‘‘[1] 3.،4. کتاب الالزامات والتتبع: علامہ نووی رحمہ اللہ اور بعض دوسرے علما نے اس کا ذکر ’’الاستدراک والتتبع‘‘ کے نام سے کیا ہے، جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک ہی کتاب ہے، لیکن بعض اہلِ علم نے اسے دو علاحدہ تصانیف قرار دیا ہے۔ جس کا سبب شاید نسخوں کے اختلاف پر موقوف ہے، کیوں کہ بعض نسخوں میں تو کتاب التتبع کو علاحدہ ذکر کیا گیا ہے اور بعض میں اسے الزامات کے ساتھ ہی ملا دیا ہے۔ چنانچہ کتاب ’’الإلزامات والتتبع‘‘ کا جو نسخہ ہمارے پاس ہے اس میں کتاب التتبع کے ابتدا میں لکھا ہے: ’’ھذا الکتاب في بعض النسخ یوجد منفرداً مترجماً عنہ بھذہ الترجمۃ و في النسخۃ المسموعۃ علی السلفي مضموم مع الإلزامات التي قبلہ في جزء واحد، ذکر الإلزامات أولًا ثم ذکر ھذا بعدھا علی سیاقہ من غیر أفراد بترجمۃ۔ انتھیٰ‘‘ یہی نہیں بلکہ حافظ ابو بکر رحمہ اللہ محمد بن خیر الاموی الاشبیلی نے ’’فہرست ما رواہ عن شیوخہ من الدواوین المصنفۃ في ضروب العلم وأنواع المعارف‘‘ میں انھیں دو علاحدہ کتابیں شمار کیا ہے اور یہی بات صحیح معلوم ہوتی ہے۔ واللّٰه أعلم علامہ الکتانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’کتاب الالزامات میں انھوں نے ایسی روایات کو جمع کیا ہے جو صحیح
Flag Counter