Maktaba Wahhabi

149 - 462
عبداللہ بن عباس سے ایک روایت اس سند سے مذکور ہے۔ ’’حدثنا سعید عن قتادۃ عن سنان بن سلمۃ عن ابن عباس‘‘[1] امام دارقطنی رحمہ اللہ اس روایت پر تعاقب کرتے ہوئے کتاب الالزامات میں لکھتے ہیں: ’’اس روایت کو بخاری رحمہ اللہ نے ذکر نہیں کیا، نیز سنان رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں قتادہ منفرد ہیں۔ مزید یہ کہ قتادہ رحمہ اللہ کا سنان رحمہ اللہ سے سماع بھی ثابت نہیں۔‘‘[2] اسی طرح علامہ زیلعی رحمہ اللہ نے ’’تخریج ہدایہ‘‘ میں اس روایت کو ذکر کرنے کے بعد ابن ابی خیثمہ رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے۔ ’’سمعت یحیٰی بن معین یقول: قتادۃ لم یدرک سنان بن سلمۃ ولم یسمع منہ شیئًا‘‘[3] امام دارقطنی رحمہ اللہ کا یہ اعتراض جہاں ’’قواعد قویہ‘‘ کے مطابق ہے وہاں اس قدر وزنی ہے کہ اس کا کوئی معقول جواب نہیں دیا جا سکتا اور زیادہ سے زیادہ جو کچھ کہا جا سکتا ہے وہ یہ کہ امام مسلم رحمہ اللہ نے اس حدیث کی اور اسناد بھی ذکر کی ہیں اور اسے متابعتاً لائے ہیں۔ واللّٰه تعالیٰ أعلم 2. اسی طرح ’’باب ما کان من النھي من أکل لحوم الأضاحي‘‘ میں پہلی روایت کی سند یوں ہے۔ ’’حدثنا عبد الجبار بن العلاء قال ناسفیان قال ناالزھري
Flag Counter